وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات ، ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پرتبادلہ خیال

پیر 14 مئی 2018 17:42

وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات ، ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیمسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنواز شریف سے ملاقات کی جس میں ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں ممبئی حملوں سے متعلق متنازعہ بیان پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے عسکری قیادت کے تحفظات پر بھی نواز شریف کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔