پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے‘ بھارت سمیت کئی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں‘

نواز شریف نے بیان دے کر ان قوتوں کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں مسلم کانفرنس کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار عثمان عتیق خان کا اجلاس سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 17:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار عثمان عتیق خان نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا شکار ہے اور بھارت سمیت کئی طاقتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔نواز شریف نے بیان دے کر ان قوتوں کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن مظفرآباد ڈویژن کے ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ان سٹیٹ ایکٹر کی بات کر کے بھارت کے موقف کو تقویت دی ہے۔انہوں نے کلبھوشن یادیو کا نام نہ لینے کی قسم کھا رکھی تھی، انہیں بھارت کی دہشت گردی اور کلبھوشن جیسے ان سٹیٹ ایکٹر دکھائی نہیں نہیں دیتے ،بھارت افغان سر زمین کو استعمال کر کے بلوچستان اور کرادی کو سالہاسال سے غیرمستحکم کر رہا ہے لیکن نواز شریف نے کبھی اس کا نام نہیں لیا مگر وہ بھارت کا موقف اپناتے ہوئے پاکستان کا مقدمہ کمزور کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر تین بار لئے گئے حلف سے روگردانی قابل مذمت ہے۔پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام ان لوگوں کی اصلیت جان چکے ہیں اور اگلے انتخابات میں عوام حساب بے باق کر کے ان عناصر کو سیاسی میدان سے فارغ کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر اور پاکستان کا تعلق اٹوٹ ہے اور کوئی طاقت اس تعلق میں دراڑ نہیںڈال سکتی۔سردار عثمان عتیق خان نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایس ایف کی مرکزی باڈی جلد ہی بنائی جائے گی،اس سلسلہ میں صدر مسلم کانفرنس کی ہدایت پر مشاورتی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں سردار صغیر چغتائی ممبر قانون ساز اسمبلی،سابق امیدوار اسمبلی سردار عثمان عتیق،راجہ ثاقب مجیدمرکزی چیئرمین یوتھ ونگ ،سجاد انور عباسی مرکزی چیئرمین طلبہ بورڈکی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو ایم ایس ایف کی مرکزی باڈی تشکیل دینے کے بعد تمام اضلاع میں مشاورتی اجلاس کر کے ایم ایس ایف کی باڈیاں تشکیل دی جائیں گی جس میں ضلعی باڈیوں اور یونیورسٹی،کالجز کی باڈیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔

اس موقع پر یوتھ بورڈ کے مرکزی چیئرمین راجہ ثاقب مجید،طلبہ بورڈ کے چیئرمین سجاد انور عباسی،میر رضوان الرحمن ایڈووکیٹ،راجہ افتخار اکرم،قذافی الطاف،احسن عباسی،ایم ایس ایف کے رہنما راجہ ولید عبدااللہ،ابرار شیخ،عثمان میر،ملک فیصل،راجہ محسن،عمیر منیر،عامر ممتاز عباسی،مشتاق قریشی،عثمان عباسی،سجاد قریشی،احسان حیدر اور دیگر نے خطاب کیا ۔

اجلاس کے اختتام پر نیلم ،کنڈل شاہی میں پل حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کی مغرت اور بخشش کیلئے فاتحہ کی گئی۔ دریں اثناء سردار عثمان عتیق نے دچھور میراں میں ریٹائر اے ڈی لوکل گورنمنٹ جانداد عباسی کے گھر جا کر اُن کے بھائی کے انتقال پر اُن سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔مظفرآباد سٹی میں سابق چیئرمین ایم ڈی اے زاہد امین کاشف کے گھر جا کر اُن کے بہنوائی کے انتقال پر اُن سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

اس کے بعد وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سابق ڈرائیور محمود ملک کے گھر جا کر اُن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ا س کے بعد خواجہ منظور نائب تحصیلدار محکمہ مال کے گھر جا کر اُن کے والد کے انتقال پر اُن سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی،نیاء محلہ مظفرآباد میں شیخ اقبال غنی کے گھر جا کر اُن کے والد شیخ عبدالغنی کی وفات پر اُن سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر اُن کے ہمراہ راجہ ثابت مجید،سٹی صدر مسلم کانفرنس شیخ مقصود احمد،مشتاق قریشی،سجاد قریشی،میر رضوان الرحمن،راجہ بشیر خان اور دیگر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔اس سے قبل ڈپٹی چیف آرگنائزر مسلم کانفرنس سردار عثمان عتیق جب اجلاس میں پہنچے تو اُن کا شاندار استقبال کیا گیا۔