پیپلزپارٹی آمدہ انتخاب میں پورے ملک میں کلین سویپ کریگی ، طارق سعید

پیر 14 مئی 2018 17:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر طارق سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہیکہ پیپلزپارٹی آمدہ انتخاب میں کلین سویپ کریگی ،وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنا کر ملک میں حقیقی تبدیلی کا آغاز کریں گے ، نواز ، عمران ڈرامہ بازی کو عوام مسترد کردیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے دورمیں حقیقی تبدیلی آئی ، میڈیکل کالجز ، وویمن یونیورسٹی ، سینکڑوں کلو میٹر شاہرات کی تعمیر ، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ، مظفرآباد میں 2 نئے پلوں کی تکمیل اوردیگر بڑے منصوبہ جات اس بات کا واضح ثبوت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حویلی ، نیلم سمیت عوام بھارتی فائرنگ کے باعث محصور ہو چکے ہیں ،بینکرز کی تعمیر اعلانات تک محدود ہے جبکہ متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی میں بھی پریشان کیا جاتا ہے ،آزاد کشمیر میں این ٹی ایس اورمیرٹ کے نام پر محکمہ تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے عام آدمی موجودہ حکومت سے عاجز آ چکا ہے جو حکومت اپنے سیاسی کارکنوں کے میرٹ کا خیال نہیں رکھ سکتی وہ عوام کو کیا دے گی ۔ وزراء نے برادریوں کے خول میں گھس کر عام لوگوں کو نظر انداز کررکھا ہے پی پی جلد استحصال کا خاتمہ کریگی ۔

متعلقہ عنوان :