نواز شریف کے بیان سے کشمیری قوم کو سخت مایوسی ہوئی‘ مرزا شفیق جرال

پیر 14 مئی 2018 17:44

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) مسلم کانفرنس کے مرکزی سینئر نائب صدر مرزا شفیق جرال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا بیانیہ پاکستان کی سالمیت اور تحریک آزادی کشمیر کے لئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتے ہیں۔لاکھوں کشمیریوں نے تکمل پاکستان کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔میاں نواز شریف کے بیان سے کشمیری قوم کو سخت مایوسی ہوئی۔

مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کی بانی جماعت ہے اور ریاست کے شہری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔تکمیل پاکستان تک کشمیری قوم اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔مودی کے جارہانہ عظائم خطے کو تیسری ایٹمی جنگ میں لپیٹ سکتے ہیں۔سیز فائز لائن پر نہتے کشمیریوں پر گولہ باری سمیت مقبوضہ وادی میں ظلم وستم اور کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو ختم نہیں کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس کے مرکزی سینئر نائب صدر مرزا شفیق جرال نے اپنی رہائش گاہ IJF کے صدر عبدالحمید کشمیری،سینئر صحافی راجہ عمر فاروق ،ریجنل یونین آف جرنلسٹ ضلع میرپور کے سیکرٹری جنرل خالدمحمود مغل اور سینئر نائب صدر جرنلسٹ فورم مرزاجمیل احمد شاہد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مرزا شفیق جرال نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیری فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے۔

مودی سرکار تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچتا دیکھ کر کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔سیز فائز لائن پر نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کی گولہ باری وحشیانہ اقدام ہے۔ایسے نازک موقع پر میاں نواز شریف کا بیانیہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے مایوس کن ہے۔حکومت پاکستان میاں نواز شریف کے بیان کی وضاحت اور مودی حکومت کی مقبوضہ وادی میں ظلم وستم اور کشمیریوں کی نسل کشی پر فوری مذمت کرے۔

پاکستان کشمیریوں کے لئے مسیحا کی حیثیت رکھتا ہے اور قائد اعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور مسلم کانفرنس کے بانی چوہدری غلام عباس(مرحوم)،مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان(مرحوم) اور اب مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں مسلم کانفرنسی کارکنان اور کشمیری عوام کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے کو عملی جامع پہنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔