محکمہ زکوٰة مختلف مدات میں غربیوں کی مددومعاونت کے لیے شب وروز کام کررہا ہے‘ راجہ میر حسین خان

پیر مئی 17:44

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) چیئرمین ضلع زکوةوعشر کمیٹی باغ راجہ میرحسین خان نے کہاکہ زکوة کی ادائیگی دینی فریضہ ہے۔۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے ہرصاحب نصاب مسلمان پرزکوة فرض ہے محکمہ زکوة مستحق افراد کی مالی امداد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔چیئرمین چیئرمین ضلع زکوةوعشر کمیٹی باغ راجہ میر حسین خان نے ایک پریس ریلز کے توسط سے تمام مخیر حضرات اورصاحب نصاب حضرات سے ایپل کی ہے کہ اپنی زکوة ریاستی ادارہ محکمہ زکوة آزادکشمیر کے وساطت سے ادا کریں تاکہ ریاست بھر کے غربیوں اوربے سہارا لوگوں کی کفالت کی جائے۔

انہوںنے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہاکہ محکمہ زکوة آزادکشمیر بھرمیں مختلف مدات میں غربیوں کی مددومعاونت کے لیے شب وروز کام رہاہے ۔

(جاری ہے)

جس میں اندروں آزادکشمیر علاج معالجہ بیرون آزادکشمیرعلاج معالجہ طلبا وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف غریب نادار بچیوں کی شادی /بیاہ جہیز فنڈز کی ادائیگی ،دینی مدارس کے لیے ا مداد غریبوں کے لیے مالی امداد اور دیگر امورشامل ہیں ۔

انہوںنے مزید کہاکہ مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے اینٹ کی ماند ہے انسانیت کاتقاضہ ہے کہ انسان ایک دوسرے انسان کی ضرورت اورمشکلات میں شامل ہوکر اسکی دلجوئی کرے محکمہ زکوة کی آمدن دن بدن کم ہوتی جارہی ہے ۔اگرعوامی سطح پرتعاون نہ کیاگیا توخدشہ ہے کہ آئندہ آنے والے سالوں میں محکمہ زکوةآزادکشمیر غربیوں کویہ سہولت دینے سے قاصر ہوجائیگا۔اورغربیوں کے لیے کہ آس بھی ختم ہوجائے گی۔انہوںنے عوام سے کہاکہ وہ اس فریضہ کی ادائیگی کرکے غریب مستحق اوربیوواوں کی مدد کے لیے محکمہ زکوة کی وساطت سے ادائیگی کریں تاکہ آپ کی اد ا کی ہوئی زکوة اصل لوگوں تک پہنچ جائے ۔