رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میںعوام کوریلیف دینے کی بھرپورکوشش کرینگے ‘ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی

پیر 14 مئی 2018 17:44

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میںعوام کوریلیف دینے کی بھرپورکوشش کرینگے عوا م کومعیاری،صحت افزا اورسرکاری ریٹس پراشیاء خردونوش کی فراہمی کوممکن بنائیںگے کسی بھی تاجر،دکاندارکوغیرمعیاری،مضرصحت اورسرکاری ریٹس سے ہٹ کراشیاء فروخت کرنے کی ہرگزاجازت نہیںدینگے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میںتاجربھی انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریںرمضان المبارک میںعوام کوبھرپورریلیف دیاجائے گااورجمعہ بازارکابھی انعقادکیاجائے گاجوکہ لاری اڈہ کے قریب لگایاجائے گاجمعہ بازارکی صفائی ستھرائی بلدیہ اہلکاران کرینگے رمضان المبارک میںریڑھی بانوںکومناسب جگہ میم صاحب سے لے کرپی ڈبلیوڈی ریسٹ ہائوس تک مہیاکریںگے وہ اس جگہ پرایک سائیڈمیںریڑھیاںلگاسکتے ہیںبازاروںمیںریڑھیاںلگانے سے جہاںٹریفک کی روانی متاثرہوتی ہے وہیںپرپیدل چلنے والوںکوبھی مشکلات پیش آتی ہیںاڈے والی ریڑھیاںاڈے پرہی لگیںگی لیکن بازاروں،مارکیٹوںکے اندرکسی کوبھی ریڑھی لگانے کی اجازت نہیںدینگے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے آفس میںمنعقدہ اجلا س سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںچیف آفیسرملک محمدنواز،مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل کے علاوہ دیگرجملہ سٹاف نے بھی شرکت کی۔ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحموداورچیف آفیسرملک محمدنوازنے کہاکہ کوٹلی سٹی کی بہتری،خوبصورتی کے لیے اقدامات کررہے ہیںچلڈرن پارک کی صفائی بھی کردی گئی ہے خواتین بچے وہاں صاف ستھرے ماحول میںتفریح کرسکتے ہیںکوٹلی سٹی میںمین ہولزکاکام تیزی سے جاری ہے تاجر،شہری بھی تعاون کریںتاکہ کوٹلی کومزیدبہتر،خوبصورت اورمثالی بنایاجاسکے انہوںنے کہاکہ بلدیہ کے اثاثہ جات کوحاصل کرنے کے لیے حکام بالاسے خط وکتابت بھی جاری ہے اورمختلف چھٹی جات بھی بھیجی جاچکی ہیںانہوںنے کہاکہ بلدیہ کوٹلی نے فنانس کمیٹیاںبھی تشکیل دے دی ہیںاورعوام کوبھرپورریلیف پہنچانے کے لیے بلدیہ عظمیٰ اپنابھرپورکرداراداکریگی۔

متعلقہ عنوان :