جعفریہ سپریم کونسل جموں وکشمیر کا جاگراں کے المناک حادثے پر اظہارافسوس

پیر مئی 17:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) جعفریہ سپریم کونسل جموںوکشمیر کے چیئرمین سید شبیر حسین بخاری اورسینئر وائس چیئرمین علامہ سید فرید عباس نقوی نے نیلم جاگراںمیں پیش آنیوالے المناک حادثہ پر اظہار افسوس کیاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات و حادثات کی روک تھا م کیلئے اقداما ت اٹھا نا ہونگے۔

(جاری ہے)

جاگراں نالہ پر نصب پل ٹوٹنے سے جو حادثہ پیش آیا اس سے کتنے گھرانوں کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔ نوجوان لڑکے لڑکیاں حادثہ میں جاں بحق ہوئے ان کے والدین اورلواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء کرے۔ جو لوگ دریا میں بہہ گئے ہیں ان کے جلد ملنے کیلئے بھی دعا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :