عالمی برادری کشمیریوں کی حالت زار اورجدوجہد آزادی کو سمجھے‘ راجہ نثار خان

پیر 14 مئی 2018 17:44

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) وزیر برقیات آزاد کشمیرراجہ نثار احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیریوں کی حالت زار اورجدوجہد آزادی کوسمجھنا چاہیے ، کشمیری قومی کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے ، بھارت طاقت کے نشے میں اندھا ہو کر مظلوم کشمیریوں کی پرامن تحریک آزادی کو کچلنا چاہتا ہے ، دنیا آنکھیں نہ چرائے بلکہ بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کو انصاف دلائے ، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر بھارتی مظالم کی انتہاء ہوچکی ہے ،بھارت طاقت کے زور پرکشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی کوششوں میں مصروف ہے عالمی برادری کی ذمہ داری اورفرض ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم رکوائے اورکشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے ، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر حل کیلئے بغیر پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات معمول پرنہیں آسکتے ، مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا فائدہ اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب بھارت وادی کو متنازعہ تسلیم کرئے ، کشمیرکو متنازعہ تسلیم کئے بغیر دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ کا کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کیوجہ سے مسئلہ کشمیر لٹکا ہوا ہے بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین انسانی جرائم میں ملوث جس کا عالمی قوتوں کوفوری نوٹس لینا چاہیے اور کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے ، دریں اثناء وزیر برقیات آزاد کشمیر نے وادی نیلم حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر انتہائی و غم کا اظہار کرتے ہوئے جان بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔