کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا‘ عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے‘ سردار سعید ظفر عباسی

پیر مئی 17:48

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن)کے مرکزی راہنماء سردارسعیدظفرعباسی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر کے فوری اور پرامن حل کے لئے مودی سرکار پر اپنا اثرو رسوخ استعمال کرنا چاہے۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کررہا ہے اور جھوٹے پراپیگنڈہ کے ذریعہ عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مذموم سازش کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں کو بے گناہ کشمیریوں کا قتل عا م رکوانے اور تشدد کی کارروائیوں کو بند کروانے کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہے۔ بھارتی سرکار کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور اگر اس کو بروقت نہ روکا گیا توپھر عالمی امن کو ایٹمی جنگ کے خطرات لاحق رہیں گے۔