بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرناچاہتا ہے ‘ اقوام متحدہ نوٹس لے‘ طارق محمود قریشی

پیر 14 مئی 2018 17:48

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) نائب صدر مسلم لیگ(ن)طارق محمودقریشی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان کی خصوصی ہدایات پر جہاں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل، آزاد خطہ کی مثالی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے کوشاں ہے وہاں مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی آباد کاری کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کو زبردست الفاظ میں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرناچاہتا ہے اقوام عالم بھارتی مذموم عزائم کو فوری نوٹس لیں۔ گزشتہ 70سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے ساتھ مسلسل ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔ عالمی برادری کو اب مسئلہ کشمیر کے فوری حل کے لیے اقدامات کرنا چاہیں۔