انڈونیشیا، پولیس ہیڈکواٹرزپرخودکش حملہ،4 حملہ آور ہلاک،10 افراد زخمی

ْحملہ آور ایک ہی خاندان کے پانچ افراد تھے،حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی،پولیس حکام

پیر 14 مئی 2018 17:48

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) انڈونیشیا میں پولیس ہیڈکواٹرزپر موٹرسائیکل خودکش حملے میں4 حملہ آور ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہو گئے،حملہ آور ایک ہی خاندان کے پانچ افراد تھے،حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقانڈونیشین شہر سورابایا میں پولیس ہیڈکواٹرز کے قریب موٹرسائیکل خودکش حملے میں چار حملہ آور ہلاک جب کہ دیگر دس افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق حملہ آور ایک ہی خاندان کے پانچ افراد تھے جو دو موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔ ان میں ایک آٹھ سالہ بچی بھی شامل تھی، جو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کی گئی ہے۔ آن لائن گردش کرنے والی سکیورٹی کیمرہ فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے ایک تھانے کے باہر چیک پوسٹ پر موٹرسائیکلوں کو روکتے اور پھر وہاں دھماکا ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز بھی سورابایا شہر ہی میں چھ خودکش بمباروں نے تین گرجاگھروں پر حملہ کیا تھا۔ اس حملے میں حملہ آوروں کے علاوہ دیگر دس افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :