بھارت،شدید بارش اور ریت کا طوفان،دو ہفتوں میں 145 افراد نگل گیا

پیر مئی 17:51

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) بھارت ریاست اتر پردیش میںشدید بارش اور ریت کے طوفان ن نے دو ہفتوں میں 145 افراد کی جان لے لی۔۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں دو ہفتوں کے دوران شدید آندھی کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 145 تک جا پہنچی۔

(جاری ہے)

شدید بارش اور ریت کے طوفان کے باعث ریاست اتر پردیش میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔سرکاری ترجمان،اویناش آواستی نے بتایا ہے کہ تیز ہوا کے جھکڑوں کی رفتار 70 کلومیٹر کے لگ بھگ تھی جس سے اتر پردیش میں 9 اور نئی دہلی میں دو افراد ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔آندھیوں کا یہ سلسلہ اتر پردیش کے علاوہ مغربی بنگال اور آندھرا پردیش کو زیادہ متاثر کر رہا ہے۔