فلسطین،ایندھن کی فراہمی معطل،شدید مشکلات درپیش،اقوام متحدہ

ایندھن کی عدم دستیابی سے ہسپتالوں، صفائی، نکاسی آب حتیٰ کہ پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا

پیر مئی 17:51

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اگر ایندھن فراہم نہ ہوا تو غزہ میں شدید مشکلات پیدا ہو جائیں گی،ایندھن کی عدم دستیابی سے ہسپتالوں، صفائی، نکاسی آب حتیٰ کہ پانی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر ہم دردی کے ادارہ کا کہنا ہیکہ غزہ میں ایندھن کی فراہمی کے لیے متبادل راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہسپتالوں، صفائی، نکاسی آب حتیٰ کے پانی کی فراہمی جیسے معاملات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔ اتوار کی شام اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے موقع پر سامنے آئی، جب دو روز قبل فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ ایک کراسنگ پر ایندھن کا ایک ٹرمینل تباہ کر دیا تھا۔ حکام کے مطابق اس ٹرمینل کی مرمت میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اسرائیل نے اس حملے کی ذمہ داری حماس پر عائد کی تھی، تاہم حماس کی جانب سے اس سلسلے میں عوامی سطح پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے۔