ایران جوہری ڈیل بچانے کے لئے سرگرم،وزیر خارجہ معاملات سلجھانے ماسکو پہنچ گئے

ماسکو کے بعد برسلز کا دورہ کریں گے،مقصد ڈیل کے لیے واضح حکمت عملی تیار کرنا ہے

پیر مئی 17:51

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ایران جوہری ڈیل بچانے کے لئے سرگرداں ہے، ایارانی وزیر خارجہ جواد ظریف ڈیل کے تحفظ کے لئے ماسکو پہنچ گئے، ماسکو کے بعد برسلز کا دورہ کریں گے، غیر ملکی دوروں کا مقصد ڈیل کے مستقبل کے لیے ایک واضح حکمت عملی تیار کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف آج پیر کے روز ماسکو پہنچ رہے ہیں۔

اس دورے کا مقصد جوہری معاہدے سے امریکا کے اخراج کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہے۔

(جاری ہے)

اختتامِ ہفتہ پر جواد ظریف بیجنگ گئے تھے، جب کہ روس کے بعد وہ برسلز جائیں گے۔ اتوار کو اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ان کا کہنا تھا کہ اس ڈیل کے مستقبل کے لیے ایک واضح حکمت عملی تیار کی جا سکتی ہے۔ ادھر اتوار کے روز امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ واشنگٹن حکومت اس معاملے میں اپنے یورپی اتحادیوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے، تاکہ ایران کے ساتھ ایک نئی اور بہتر ڈیل پر اتفاق کیا جا سکے۔ امریکی موقف ہے کہ تہران حکومت کے ساتھ ایک ایسی ڈیل ہونا چاہیے، جو نہ صرف اس کی جوہری سرگرمیوں کو روکے بلکہ اس کے میزائل پروگرام پر بھی قدغن عائد کرے۔

متعلقہ عنوان :