عراق،شیعہ مذہبی رہنماکے انتخابی اتحادکو برتری حاصل

پیر مئی 17:51

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) عراق میںشیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے انتخابی اتحادکو برتری حاصل ہے،حتمی انتخابی نتائج جاری کرنے کی تاریخ جلد بتائی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق میں اتوار کو ہونے والے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج میں شیعہ مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے سیاسی اتحاد کو برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

عراقی الیکٹرول کمیشن کی جانب سے اتوار کو سامنے آنے والے جزوی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم حیدرالعبادی کی جماعت کو شیعہ اکثریتی علاقوں میں خاصے کم ووٹ پڑے ہیں۔

ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد سیاسی جماعتوں کے لیے پارلیمان کی نشستوں کی تعداد جاری کی جائے گی۔ کمیشن نے یہ نہیں بتایا ہے کہ عام انتخابات کے حتمی اور مکمل نتائج کب جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :