امریکی صدر کی پیرس حملے پر شدید مذمت،لواحقین سے اظہار تعزیت

دہشتکردی کے خلاف جدوجہد کی سوچ میں تبدیلی لازم،ایک بڑا واقعہ ممالک کی آنکھ کھولنے کو کافی ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

پیر 14 مئی 2018 17:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کی سوچ میں تبدیلیلازم ہے،ایک بڑا واقعہ ممالک کی آنکھ کھولنے کو کافی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ایک شخص کے ہلاک اور 4 کے زخمی ہونے والے حملے پر اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "دہشت گردی کے حوالے سے ہماری سوچ و افکار میں تبدیلی لازمی ہے۔

پیرس حملے کے بارے میں ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ "مجھے پیرس حملے پر کافی زیادہ افسوس ہوا ہے۔ ایک مرحلے پر ممالک اپنی آنکھوں کو کھولنے پر مجبور ہو جائینگے جو کہ بہت سارے حقائق سے آگاہی کا مفہوم سامنے لائے گا۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے حوالے سے ہماری سوچ میں تبدیلی لازمی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی پیرس میں حملے پر ایک مذمتی اعلان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہے۔اس مذموم حملے کے خلاف ہم فرانسیسی عوام اور حکومت کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم ان کی ہر ممکنہ مدد کا عندیہ دیتے ہیں۔خیال رہے کہ ہفتے کی شب پیرس کے اوپیرا چوک میں ایک مشکوک شخص نے راہگیروں پر چاقو سے حملہ کر دیا تھا۔