ْڈھڈیال پولیس کی دو کارروائیاں ، ناجائز اسلحہ اورچرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا

پیر 14 مئی 2018 17:51

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ڈھڈیال پولیس کی دو کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ اورچرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈھڈیال پولیس کے اے ایس آمین اختر نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت قصبہ لوہیسر کے قریب ملزم اجمل رشید ولد محمد رشید ساکن ہسولہ کے قبضہ سے 336 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کرلیا۔اُدھر پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی حماد احمد نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت پڑتال امتیاز حسین ولد شیر محمد ساکن ضلع میانوالی کے قبضہ سے تیس بور پستول ، دو میگزین اور 15گولیاں برآمد کر کے اسے ڈھڈیال پولیس کے حوالے کیا جہاں پر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر کے اسے کو جوڈیشل حوالات بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :