چکوال پولیس نے تین کارروائیوں میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

پیر 14 مئی 2018 17:51

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ڈوہمن پولیس نے تین کارروائیوں میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ڈوہمن پولیس کے اے ایس آئی شوکت محمود نے استغاثہ دیا کہ دوران جنرل ناکہ بندی و پڑتال ملزم خرم شہزاد ولد مختار حسین سکنہ ڈھوہ قادہ کے قبضہ سی200گرام چرس برآمد کی، ملزم انیس احمد ولد سفیر احمد ساکن پنڈی گجراں کے قبضہ سی200گرام چرس، تیسری کاررائی میں ظفر حسین ولد محمد رفیق ساکن ڈھوک قادہ سے بھی 300گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے ان کو جوڈیشل حوالا ت بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :