گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول نیا محلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی داخلہ مہم کے سلسلے میں تقریب

پیر 14 مئی 2018 17:56

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) گورنمنٹ ایم سی ایلیمنٹری سکول نیا محلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عتیق الرحمن تھے جبکہ اے ای او چوہدری فرحت عباس، اے ای او چوہدری ظہیر حیدر، عامر نوید، رائو کاشف مجتبیٰ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر مشتاق حسین اعوان کی طرف سے کمپیوٹر بمعہ پرنٹر طلباء کیلئے، شیخ ریاض فاروقی کی طرف سے یونیفارم جبکہ طلباء کیلئے سکول شوز حی القیوم جنرل سٹور کی جانب سے دیے جانے کا اعلان کیا گیا۔

سید آل رضا رضوی کی کوششوں سے سکول میں طلباء کی تعداد54سے بڑھ کر100ہوگئی ہے جس میں مسلسل اضافہ رہا ہے، آخر میں مہمان خصوصی نے طلباء میں اسناد تقسیم کیں۔