قبائلی عمائدین نے فاٹا کیلئے دس ارب روپے کے پیکج کی منظوری کومستردکردیا

جنوبی وزیرستان کے دس سال سے بند ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر فنڈز ریلیز کیا جارہا ہے،جرگہ سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 17:56

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) فاٹا کے قبائلی عمائدین نے فاٹا کے لئے دس ارب روپے کے پیکج کی منظوری کورد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے پیکج کا کیا فائدہ جب فنانس ڈیپارٹمنٹ فاٹا کے ترقیاتی منصوبوںکو فنڈز اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ریلز کررہے ہوں۔جنوبی وزیرستان کے دس سال سے بند ترقیاتی منصوبوں کو فنڈز اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر فنڈز ریلیز کیا جارہا ہے۔

حکومت جنوبی وزیرستان کے ترقیاتی منصوبوں کو فندز ریلیز کرانے کے لئے منصوبہ بندی کریں۔ان خیالات کا اظہار پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک میں جنوبی وزیرستان کے قبائلی عمائدین کے جرگہ سے خطاب اور بعد میں میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے کیا۔جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ملک انور خان ،گل بادشاہ ،نواب خان،عرفان اللہ خان اور دیگر کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف اپریشن راہ نجات شروع ہونے سے اکتوبر 2009ء میں قبائلی عوام نے نقل مکانی کرکے بندوبستی علاقوں ٹانک اور ڈیرہ اسمعیل خان میں پناہ لے لی تھی۔

(جاری ہے)

اور ایک عشرے تک جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام بند تھا ۔متاثرین کی واپسی کے بعد جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی منصوبوںپر سے پابندی اٹھالی گئی ۔کنٹریکٹرز نے ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کردیا تاہم گورنر سیکرٹریٹ فاٹا سے فنڈز ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے کنٹریکٹرز نے ترقیاتی منصوبوں پر دوبارہ کام بند کردیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ حکومت نے فاٹا کی ترقی کے لئے دس ارب روپے کے پیکیج کی منظوری کا اعلان کیا ہے ۔

ان کا کہناتھا کہ اس اعلان کا کیا فائدہ کہ جنوبی وزیرستان کے دس سالوں سے بند سالانہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کے لئے فنانس ڈیپارٹمنٹ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر فنڈز ریلیز کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فنڈز ریلیز ہونے میں دشواری کی وجہ سے جنوبی وزیرستان میں ترقی کا عمل رکا ہوا ہے۔قبائلی عمائدین نے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان کے سالانہ ترقیاتی منصوبوں اور خاصکر ہائی وے اور بلڈنگ کے منصوبوں کو ہنگامی بنیاد پر فنڈز ریلیز کیا جائے ۔

تاکہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے بند ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر کنٹریکٹرز کام تیز کرکے جلد از جلد مکمل کرسکیں۔اور قبائلی عوام ان ترقیاتی منصوبوں سے استفادہ حاصل کرسکیں۔قبائلی عمائدین نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،کورکمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل نزیراحمد بٹ ،گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا،چیف سیکرٹری صوبہ خیبرپختون خواہ محمد اعظم خان،فنانس ڈیپارٹمنٹ سیفران کے حکام بالاء اور اے سی ایس فاٹا سے مطالبہ کیا کہ جنوبی وزیرستان ایجنسی کے ایک عشرے سے بند سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کے لئے فنڈز ریلیز کرانے میں رکاوٹ دور کرنے کے لئے مداخلت کریں۔