گورو ارجن دیو ، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پر انتظامی اجلاس کا انعقاد

سکھ یاتری کی مہمان نوازی کے لیے تمام انتظامات پہلے سے بہتر ہوں گے‘ سیکرٹری بورڈ محمد طارق

پیر مئی 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) سکھ مذہب کے گوور ارجن دیو جی کی شہیدی دن (جوڑ میلہ )اورمہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات منانے کے لیے انتظامی اجلاس سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ محمد طارق کے زیر صدارت ہیڈ آفس 9کورٹ سٹریٹ میں منعقد ہواجس میں، ڈپٹی سیکرٹر ی عمران گوندل ، سیکورٹی آفیسر فضل ربی سمیت امور داخلہ،خارجہ، پولیس،، فوج،، رینجرز،، مختلف اضلاع کے ڈی سی او، ڈی پی او، واپڈا،، کسٹمز،،ریلوے ،امیگریشن اور دیگر اہم اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں تقریبات کے حوالے سے اور تمام تر انتظامات کو بہتر طریقہ سے انجام دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا ۔سیکرٹری بور ڈ محمد طارق نے بتایا کہ پہلے سے بہتر فول پروف سیکورٹی انتظامات کیے گئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تمام ادارے ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں ۔میڈیکل،رہائشی سہولیات ،کھانے پینے کی اشیاء اور سفری سہولیات کے لیے بلاتفریق خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ،لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹر اور متبادل انتظامات کیے جائیں گے ،گزشتہ کی طرح پاکستا ن ریلوے بہتر طریقہ سے اپنی خدمت انجام دے گا ۔

فارن کرنسی ایکسچینج اور عارضی ٹیلی فون بوتھ قائم کئے جائیں گے ۔ گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب ، پنجہ صاحب حسن ابدال، تمام ترقیاتی کام مکمل ہیں گورو دوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بیساکھی میلہ میں میڈیا نے بہتر کردار ادا کیا، مناسب کوریج سے پوری دنیا میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

انہوںنے مزیدکہا کہ یہی وجہ ہے کہ بہترین مہمانوازی کی وجہ سے سکھ یاتری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ،حسین یادیں لیے خوش و خرم واپس بھارت جاتے ہیں سکھ یاتری گوور ارجن دیو جی کی شہیدی دن (جوڑ میلہ )کی تقریبات میں شرکت کے لیے 8جون جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات منانے کے لیی21جون کو پاکستان آئیں گے ۔دونوں تقریبات میں طے شدہ شیڈول کے مطابق سکھ یاتری پاکستان میں موجود گورودواروں کا دورہ کریں گے جبکہ مرکزی تقاریب گور و دوارو ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہوں گے ۔