سندھ ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے کے پی ٹی کو لکھے گئے خط کو غیر قانونی قرار دے دیا

پیر 14 مئی 2018 18:02

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے کے پی ٹی کو لکھے گئے خط کو غیر قانونی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے کے پی ٹی کو لکھے گئے خط کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔ سندھ ہائیکورٹ نے کے پی ٹی کو لکھے گئے نیب کے خط کو غیر قانونی قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیب نے کے پی ٹی کو چائنا انٹرنیشنل کی ادائیگی روکنے کا حکم دیا تھا ۔ نیب نے خط میں لکھا تھا کہ اس سلسلے میں شکایات موصول ہوئی ہیں ۔ لہذا ادائیگی روک دی جائے ۔ چائنا انٹرنیشنل کی کراچی کی بندرگاہ پر کے پی ٹی سے ڈریجنگ کا معاہدہ ہوا تھا ۔ معاہدے کے تحت کے پی ٹی کو چائنا انٹرنیشنل نے کھربوں روپے ادا کرنے ہیں ۔