احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی

پیر 14 مئی 2018 18:02

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی ہے ۔پیر کو احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزم اطہر حسین اور دیگر شریک ملزمان پیش ہوئے جبکہ کیس میں نامزد سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک میں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔۔۔دوران سماعت عدالت میں نیب کے گواہ عبدالرشید کے بیان پر جرح مکمل کی گئی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔