عزیز آباد تھانے کی حدود میں ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا

سائٹ سپرہائی وے اور قائد آباد پولیس نے کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر مئی 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) عزیز آباد تھانے کی حدود میں ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا ملزم کو پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا سائٹ سپرہائی وے اور قائد آباد پولیس نے کارروائیوں میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھانے کی حدود میں دو مسلح ملزمان کی شہری سے لوٹ مار مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا سائٹ سپرہائی وے پولیس کا گل گوٹھ میں خالی پلاٹ پر چھاپہ جواری گرفتارملزمان کے قبضے سے قمار بازی کا سامان اور دا پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد قائد آباد پولیس کی کارواء ملزم شاہ زمان عرف لنگڑا گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل ملزمان کے قبضے سے مسروقہ سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا