تیموریہ میں گزشتہ روز ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کا مقدمہ درج نہ ہو سکا

پیر مئی 18:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) کراچی کے علاقے تیموریہ میں گزشتہ روز ڈاکووں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کا مقدمہ درج نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق تیموریہ میں گوشت کی دکان پر ڈاکووں کی فائرنگ سے دوہرے قتل کا معامہ پولیس ملزمان کا تاحال سراغ نا لگا سکی،جبکہ دہرے قتل کا مقدمہ بھی تاحال درج نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

ادھر بفرزون میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافے کے بعد اہلیان بفرزون نے تحفظ دو مہم کا آغاز کر دیا،،مہم گزشتہ روز دکانداروں کے قتل کے بعد کی گئی،عینی شاہدین کہتے ہیں ملزمان نے لوٹ مار کے بعد بھی دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہو گئے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد 4 تھی ایک ملزم نے ہیلمٹ جبکہ 3 ملزمان نے چہرے پر شناخت چھپانے کے لئے ماکس پہنے ہوئے تھے۔دوسری جانب گزشتہ روز فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مقتولین دانش اور سلیم کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد تدفین کردی گئی،پولیس مقتولین کے قتل کا مقدمہ اہلخانہ کی مدعیت میں درج کرے گی۔