نوکوٹ میں پینے کے پانی کا بحران میں اضافہ شہر میں پانی پیسوں سے ملنے لگا

پیر 14 مئی 2018 18:07

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) نوکوٹ میں پینے کے پانی کا بحران میں اضافہ شہر میں پانی پیسوں سے ملنے لگا فی ٹنکی 300روپے میں فروخت ٹاؤن کمیٹی نے گلی محلوں میں گشتی پانی کی سپلائی شروع کردی ہے تفصیلات کے مطابق نوکوٹ شہر میں پانی کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے شہر کے مرکزی علاقوں شاہی بازار قائم خانی محلہ گودام محلہ باغ محلہ میں بھی پانی کی قلت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور شہر پینے کے پانی کے حصول کے لئے سخت پریشان دکھائی دے رہے ہیں شہر اب نوکوٹ میں پانی پیسوں سے حاصل کرکے استعمال کررہے ہیں اور ٹینکرز مافیا نے پانی کے بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پانی کی فروخت میں من مانیاں شروع کردی ہیں اور فی ٹنکی تین سو روپے میں فروخت کررہے ہیں جبکہ منرل واٹر تیار کرنے والی کمپنیوں کے مالکان نے بھی پانی کی قلت کو دیکھتے ہوئے 18لیٹر کے گیلن کی 100روپے قیمت میں اضافہ کرکے 150روپے میں فروخت شروع کردی گئی ہے دوسری جانب ٹاؤن کمیٹی نوکوٹ کے چیئرمین بابو سہیل قائم خانی اور ٹاؤن آفیسر میر عاطف تالپور نے شہر کے گلی محلوں میں پانی کے بحران میں کچھ تک قابو پانے کے لئے ٹینکروں کو ذریعے پانی پہنچانا شروع کردیا ہے اور پیر کے روز باغ واحد علی کالونی لوہار کالونی دیگر علاقوں میں ٹینکروں سے پانی سپلائی کیا گیا ہے اور گشتی پانی کی سپلائی کا سلسلہ پانی کے بحران تک جاری رکھنے کا عزم کیا ہے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے فراہمی آب کے تالابوں جمعہ کے روز پانی فراہم کرنے کے لئے کہا جارہا ہے فراہمی آب کے تالابوں کو فوری طور پر پانی کی فراہمی نہ شروع کی گئی تو شہر میں گرمی کی شدت کے اضافہ کے بعد پانی کا بحران خطرناک حد تک پہنچ جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :