قومی 15 سائیڈرگبی کی 30 رکنی ٹیم ایشین ڈویژن تھری چمپئن شپ کیلئے قازقستان کے شہر الماتے پہنچ گئی

پیر مئی 18:07

قومی 15 سائیڈرگبی کی 30 رکنی ٹیم ایشین ڈویژن تھری چمپئن شپ کیلئے قازقستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) قومی 15 سائیڈرگبی کی 30 رکنی ٹیم ایشین ڈویژن تھری چمپئن شپ کیلئے قازقستان کے شہر الماتے پہنچ گئی۔ ٹیم میں 26 کھلاڑی اور چار آفیشلز شامل ہیں۔۔پاکستان رگبی ٹیم نے الماتے میں ڈویژن تھری کی چار ملکی ایشین رگبی چمپئن شپ میں حصہ لینا ہے جس میں پاکستان،، قازقستان، منگولیا اور کرغستان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل 16 مئی بدھ کو پاکستان اورکرغستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل بھی اسی دن منگولیا اور قازقستان کے درمیان فرسٹ پریذیڈنٹ رگبی سٹیڈیم الماتے میں کھیلا جائے گا۔

19 مئی بروز ہفتہ کو تیسری اور چوتھی پوزیشن کا میچ اور فائنل کھیلا جائے گا۔ پاکستان رگبی ٹیم میں کپتان کاشف خواجہ دیگر کھلاڑیوں میں ناصر محمود، شاہد محمود، محمد ہارون، مصدق الطاف،عرفان شہزاد، شرافت علی ، محمد وقاص، اسرار احمد،انجم شہزاد، زاہد اقبال ، دائود گل، فیصل اسلم، محمد وقاص ، ملک عارف حسین،محمد طلحہ ، حماد صفدر، احمر علی ،سید محمد معیز علی، سید محمددائود علی، عدنان سعید، سعد عارف، محمد علی خان، محمد شعیب اکبر، احمد وسیم اکرم،،شہاز خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم مینجمنٹ میں ہیڈ کوچ شکیل احمد ملک، منیجر محمدیحییٰ بھٹی، فزیو محسن عزیز اور انالسٹ سلمان مظفر شیخ شامل ہیں۔۔پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ کے مطابق پاکستان رگبی ٹیم تین سال بعد اپنا پہلا 15 سائیڈ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ ٹیم سے امید ہے کہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ کپتان کاشف خواجہ سمیت تمام کھلاڑی مکمل فٹ اور بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ قازقستان کی ٹیم بھی گزشتہ کچھ عرصے سے بہت اچھا کھیل پیش کر رہی ہے امید ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :