فیملی آرچری کلب کے زیر اہتما م پشاور میں ڈی جی سپورٹس یوتھ آرچری چمپئن شپ کا آغا ز

پیر مئی 18:07

فیملی آرچری کلب کے زیر اہتما م پشاور میں ڈی جی سپورٹس یوتھ آرچری چمپئن ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) فیملی آرچری کلب کے زیر اہتما م پشاور میں ڈی جی سپورٹس یوتھ آرچری چمپئن شپ کا آغا زہوگیا،اس ایونٹ میں پشاور سے مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قیوم سٹیڈیم میں منعقدہ پہلے روزکے مردوں کے مابین کھیلے جانیوالے مقابلوں میں عبداللہ جان نے 93پوائنٹس کیساتھ پہلے نمبر پر رہے ،،ارسلان 87پوائنٹس کیساتھ دوسرے،عمیر 76پوائنٹس لیکر تیسرے ،الطاف 71پوائنٹس کیساتھ چوتھے ۔

زعفران 69پوائنٹس کیساتھ پانچویں،کامران خان 66پوائنٹس لیکر چھٹے اور زاہد نی62پوائنٹس کیساتھ ساتویں پوزیشن پر رہے ۔اس طرح ٹورنامنٹ میں خواتین کے مقابلے بھی کھیلے گئے ،جبکہ فائنل مقابلے آج کھیلے جائینگے ۔جسکے مہمان خصوصی صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ڈی جی جنیدخان ہونگے جو نمایاں پوزیشن لینے والے مرد وخواتین کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :