ْتعلیمی جرگہ اور ضلعی حکومت کے زیر اہتمام دو روزہ سائنس میلہ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد

پیر مئی 18:09

مردن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے تعلیمی جرگہ اور ضلعی حکومت مردان کے زیر اہتمام دو روزہ سائنس میلہ کے کامیاب انعقاد پر تعلیمی جرگہ کے سجاد احمد، ضلع ناظم مردان حمایت اللہ مایار اور نائب ناظم اسد علی کو مبارکباد پیش کرتے ہو ئے تو قع رکھی کہ مستقبل میں بھی ضلعی حکومت اور تعلیمی جرگہ اس طرح پروگرامات کا انعقاد کرکے طلباء و طالبات کے تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مردان کی تاریخ میں پہلی بار سائنس میلے کا انعقاد ہوا جس میں ضلع بھر کے 380 سے زائدسرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں نے سائنسی مقابلوں میں حصہ لیکر اپنے فن کا لوہا منوایا اور اپنے آپکو مستقبل کے سائنسدان ثابت کردیں دو روزہ سائنسی میلے میں بے پناہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آیا ہے جو مستقبل قریب میںمعاشرے میں ایک کارآمد شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت احسن طریقے سے ادا کر ینگے۔

متعلقہ عنوان :