ادارہ فروغِ قومی زبان کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی کتاب’’روشنی کے سفیرکی تقریب رونمائی کل ہو گی

پیر 14 مئی 2018 18:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ادارہ فروغِ قومی زبان کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی کتاب’’روشنی کے سفیر(پاکستان کے مثالی اساتذہ)‘‘کی تقریب رونمائی کل 15مئی 2018ء ،منگل تین بجے سہ پہرادارہ فروغ قومی زبان(مقتدرہ) پطرس بخاری روڈ، ایچ 8/4، اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت ممتاز محقق ونقاد پروفیسر فتح محمد ملک کریں گے۔

جبکہ مہمانانِ خاص عرفان صدیقی، مشیر برائے وزیراعظم اور ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، وائس چانسلرفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی ہوں گی۔تقریب میںانجینئر عامر حسن،وفاقی سیکریٹری ،قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، پروفیسر جلیل عالی،سیداختر وقار عظیم،پروفیسرڈاکٹر عزیز ابن الحسن، پروفیسر قیصرہ علوی اورڈاکٹر عابد سیال ا ظہار خیال کریں کے۔