سعودی عرب میں ہائی ویز پر ٹریفک کےہدایت بورڈزمیں خواتین بھی مخاطب کر لیاگیا

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہائی وے پولیس نے مختلف شاہراہوں پر نئے ٹریفک ہدایت بورڈ نصب کئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ خواتین ڈرائیوروں کو مخاطب کیا گیا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 14 مئی 2018 17:32

سعودی عرب میں ہائی ویز پر ٹریفک  کےہدایت بورڈزمیں خواتین بھی مخاطب ..
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مئی 2018ء) سعودی عرب میں جگہ جگہ ہائی ویز پر نئے ٹریفک بورڈز آویزاں کر دئیے گئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ خواتین ڈرائیوروں کو مخاطب کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق ہائی وے پولیس نے مختلف شاہراہوں پر نئے ٹریفک ہدایت بورڈز نصب کئے ہیں جن میں پہلی مرتبہ خواتین ڈرائیوروں کو مخاطب کیا گیا ہے۔ ان نئے ٹریفک ہدایت بورڈز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ہیں جنہیں عوام نے خواب سراہا ہے ۔

نئے بورڈز میں ”اخی السائق، اختی السائقہ“ لکھا گیا ہے جسکا مطلب ہے ڈرائیور بھائیوں او رڈرائیور بہنو۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کے آزادانہ گاڑیاں چلانے میں صرف ڈیڑھ ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے ، جسکے لیے یہ سب تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں اور حکومت نے انھیں 24 جون سے ڈرائیونگ شروع کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق میڈیارپورٹس سے حاصل وہنے والی معلومات کے مطابق سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل محمد البسامی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ خواتین کے کاریں چلانے کے لیے درکار تمام تقاضوں کو پورا کردیا گیا ہے۔

18 سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دے سکیں گی۔ واضح رہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ستمبر 2017ء میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے خواتین کو آئندہ ماہ جون سے کاریں چلانے کی اجازت دے دی تھی اور ان کے گاڑیاں چلانے پر کئی عشروں سے جاری پابندی ختم کردی تھی۔اس فرمان کے بعد سے خواتین کو کار چلانے کی تربیت دینے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے ہیں اور سعودی عرب کے پانچ شہروں میں ڈرائیونگ اسکول قائم کیے گئے ہیں۔

وہاں بیرون ملک سے کاریں چلانے اور لائسنس یافتہ سعودی خواتین کو ٹرینر مقرر کیا جا رہا ہے۔محمد البسامی کے بیان کے مطابق بیرون ملک سے ڈرائیونگ لائسنس کی حامل خواتین ایک الگ عمل کے ذریعے مقامی لائسنس کے حصول کے لیے درخواست دے سکیں گی اور ان کی کار چلانے کی مہارت کی جانچ کی جائے گی۔یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ بہت سی سعودی خواتین کے پاس بیرون ملک سے حاصل کردہ ڈرائیونگ لائسنس موجود ہیں۔

ا س لیے ایسی تمام خواتین جن کے پاس بیرون ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس موجود ہیں انھیں مزید ٹریننگ لینے کی ضرورت نہیں ہے ، وہ اپنا غیر ملکی ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر سعودی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتی ہیں ۔ تاہم اس کے لیے ان کی ڈرائیونگ کی مہارت کا ٹیسٹ لیا جائے گا ۔ جس پر پورا اترنے کے بعد ہی ان خواتین کو سعودی ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جائیں گے ۔