چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی زیرصدارت اجلاس ،

اسلام آباد میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی پیش رفت کاجائزہ لیاگیا اسلام آباد

پیر مئی 18:21

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی کی زیرصدارت پیر کو اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلام آباد میں ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی پیش رفت کاجائزہ لیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے تشکیل کردہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی رفتار تیز کی جائے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ پلان پر عمل درآمد کا جائز ہ لینے کے لئے ہر پیر کو اجلاس منعقد ہوگا ۔

چیف کمشنر اسلا م آباد نے کہا کہ گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور قدرتی ماحول کے حسن کو برقرار رکھا جائے گا اور گرین بیلٹس سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں آئی ایم سی سے سفارش کی گئی ہے کہ گرین بیلٹس میں واقع آئی ایم سی قانو نی طور پر منظور شدہ کھوکھوں کے لئے چار پابچ مختلف مقامات پر علیحدہ جگہ مختص کر کے انہیں وہاں منتقل کیاجائے اور مخصو ص ایریا میں منتقل ہونے والے کھوکھوں کے اسٹنڈ رڈ اور خوبصورت فائبر گلاس ڈیزائن ہوں ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایاگیاکہ سی ڈی اے ، انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں روزانہ کی بنیادپر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیتی ہیں اوراگلے دن کے لئے حکمت عملی طے کی جاتی ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ جنہوں نے تربوز فروخت کرنے کے لئے فت پاتھوں اور گرین بیلٹس میں جگہ گھیری ہوئی ہے انہیں بھی ہٹایا جائے گااور جگہ خالی کرائی جائے گی۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے سی ڈی اے نے 5زون میں 8اسٹیشن قائم کئے ہیں اور ہر اسٹیشن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں دو ٹیمیں تجاوزات کے خاتمے کے لئے کام کررہی ہیں اور انتظامیہ مجسٹریٹس اور پولیس ان ٹیموں کو بھرپور معاونت فراہم کررہی ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ ٹیموں کا اجلاس بلاکر بہترین کوآرڈی نیشن کو یقینی بنائیں اور تجاوزات کا خاتمہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :