Live Updates

تمام طاغونی طا قتیں ملکر بھی پاکستان تحریک انصاف سے عوام کے وابستگی کو متزلزل نہیں کر سکتی،میاں جمشیدالدین

عوام سب پارٹیوں کو ماضی میں کئی بار آ زما چکے ہیں اور اب بھی ان کے مستقبل کے مزموم ارادوں کو بھانپ چکے ہیں،وزیرایکسائز خیبرپختونخوا

پیر 14 مئی 2018 18:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائیز و ٹیکسیشن اور انسداد منشیات میاں جمشیدالدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ تمام طاغونی طا قتیں ملکر بھی پاکستان تحریک انصاف سے عوام کے وابستگی کو متزلزل نہیں کر سکتی کیونکہ عوام سب پارٹیوں کو ماضی میں کئی بار آ زما چکے ہیں اور اب بھی ان کے مستقبل کے مزموم ارادوں کو بھانپ چکے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سو موار کے روز نوشہرہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو وہ پلیٹ فارم مہیاں کیا ہے جس کے وہ طویل عرصہ سے متمنی تھے۔ بد عنوانی کا خاتمہ اور بلا امتیاز احتساب جیسے عوامی منصوبوں کی تکمیل صرف اور صرف پی ٹی آئی ہی کر سکتی ہے جو ذاتی مفادات کی بجائے ملک اور اداروں کے استحکام اور عوام کی ترقی و خوشحالی کو اولین ترجیح دیتی ہے ۔

میاں جمشید الدین نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تبدیلی کا جو آغاز ہو چکا ہے عوام اسے پورے ملک میں پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کے ملک اور عوام کیلئے اقدامات ہی ہیں جنہوں نے تمام مخالفین کے اوسان خطا کردئے ہیں اور وہ عوام کو گمراہ کرنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات