طلباو طالبات واساتذہ کاپاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کاد ورہ

پیر مئی 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) نیو جناح پبلک ہائی سکول‘ افشاں پارک‘لاہور کے طلباو طالبات اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور طیبہ فائونڈیشن سکول فار بوائز‘ کچا جیل روڈ‘کوٹ لکھپت‘لاہورکے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ سوڈیوال کوارٹرز‘ ملتان روڈ‘لاہور‘الائیڈ سکول فار بوائز سیکشن‘ ہربنس پورہ‘لاہور‘گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ صفانوالہ چوک مزنگ‘لاہور‘گورنمنٹ نیوفاطمہ جناح گرلز ہائی سکول‘ مصری شاہ‘لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 582تھی۔