کراچی ،اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ،2کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد

پیر 14 مئی 2018 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) کراچی میں اینٹی نارکوٹیکس فورس سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے دو کلو سے زائد اعلی کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی ، پکڑی جانے والی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں چوبیس ملین سے زائد بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان اینٹی ناکوٹکس فورس سندھ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو کلو پانچ سو ستر گرام ہیروئن برآمد کرلی ترجمان نے بتایا کہ ہیروئن پارسل کے اندر بڑی مہارت سے چھپائی گئی تھی اور پارسل برطانیہ اور کینڈا کے لئے بک کرایا گیا تھا ترجمان اے ای ایف کا مزید کہنا تا کہ برآمد کی گئی منشیات عالمی منڈی میں بیس ملین روپے مالیت سے زائد کی بتائی جاتی ہے اے این ایف سندھ اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔