اقراء فاؤنڈیشن، بلدیہ شرقی کے اشتراک عمل سے ضلع شرقی میں بیوٹیفیکیشن کے مختلف امور سر انجام دئیے جائیں گے

پیر 14 مئی 2018 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کی صدارت میں اقراء فاؤنڈیشن کے وفد جس کی سربراہی صدر اقراء فاؤنڈیشن جبران حیدر نے کی ایک اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اقراء فاؤنڈیشن کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ضلع شرقی کی بالائی گزرگاہوں، شاہراہوں اور اطراف یادگاروں کی تعمیر، دیواروں کو بدنمائی سے بچانے کیلئے دلکش نقاشی کے علاوہ دھلائی وصفائی سر انجام دی جائے گی، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اقراء فاؤنڈیشن کی خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ شہر اور ضلع کو اون کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں اقراء فاؤنڈیشن کی جانب سے کی جانے والی پیش قدمی ہمارے لئے تقویت کا سبب ہے، ہماری کوشش ہے کہ ضلع کے مسائل کتنے محدود وسائل کیوں نہ ہوں دور کئے جائیں اسطرح نجی سطح پر تعاون ہوتا رہا تو بہت سے مسائل دور کئے جاسکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اقراء فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش کردہ کاموں کو عملی شکل دینے کیلئے جلد اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے جو کام رمضان المبارک کے حوالے سے ہیں انہیں فوری سر انجام دیا جائیگا، فنڈز کی کمی کی وجہ سے این جی اوز کے اشتراک سے مختلف منصوبوں کو مکمل کرنے کے خواہاں ہیں اقراء فاؤنڈیشن کے صدر جبران حیدر نے چئیرمین بلدیہ شرقی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں اقرا یونیورسٹی ایکسپریس وے کی دیواروں کی ڈیزائننگ کی جائے گی جو اقراء یونیورسٹی کے طالب علم سر انجام دیں گے بعد ازاں بلدیہ شرقی کی جانب سے نشاندہی کئیجانے والے علاقوں میں یہ کام سر انجام دئیے جائیں گے جبکہ بلدیہ شرقی کے اشتراک عمل سے رمضان المبارک میں افطاری کے انتظامات کروائے جائیں گے جبکہ بڑے پیمانے پر شجرکاری بھی مہم کا حصہ ہوگی اجلاس میں اقراء فاؤنڈیشن کے وفد کے علاوہ بلدیہ شرقی کے افسران نے شرکت کی.

متعلقہ عنوان :