بلدیہ شرقی کے تعاون سے یوسی 13 جمشید کوارٹرزمیں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

پیر 14 مئی 2018 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) بلدیہ شرقی کے اشتراک سے یوسی 13 جمشید کوارٹرز میں مفت طبی کیمپ لگایا گیا، جہاں علاقہ مکینوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے مختلف ٹیسٹس اور ایکسرے وین بھی موجود تھی، مفت طبی کیمپ سے سینکڑوں عوام مستفید ہوئے، وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان نے مفت طبی کیمپ کا معائینہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مفت طبی سہولیات پہنچانے کا مقصد غریب عوام کو ریلیف پہنچانا ہے مذکورہ طبی کیمپ بہت سی سہولیات سے آراستہ ہے اور کوشاں ہیں کہ اس طرح کے طبی کیمپس کا انعقاد کیا جاتا رہے تاکہ غریب عوام ان کیمپوں سے مستفید ہو کر کسی حد تک طبی اخراجات سے بچ سکے، اس موقع پر عوام نے بلدیہ شرقی کی انتظامیہ کو طبی کیمپ کے انعقاد پر زبردست الفاظ میں سراہا خاص طور پر ایکسرے مشین وین کی سہولت کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا جس کی مدد سے موقع پر مریضوں کے مختلف نوعیت کے ایکسرے فوری طور پر سرانجام دئیے گئے طبی کیمپ پر یوسی نمائندگان کیمپ کے اختتام تک موجود رہے۔

متعلقہ عنوان :