معروف تاجر رہنما عقیل کریم ڈھیڈی نے انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن کا سر پرست اعلیٰ بننے پررضامندی ظاہر کردی

پیر 14 مئی 2018 18:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) انٹرنیشنل میمن آرگنائزیشن (IMO)جو کہ ایک بڑی آرگنائزیشن کے طور پر اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہی ہے ۔ IMO کا مقصد بین الاقوامی پلیٹ فارم پر دنیا بھر کی میمن برادری کو اکٹھا کرنا ہے اور دنیا بھر میں مختلف شعبوں مثلاًً کاروبار، تعلیم ، صحت ، سماجی بہبود ، اور فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے میمن برادری کے افراد کی خدمات کی ترویج و اشاعت ہے ۔

اسکے علاوہ میمن برادری کے افراد کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے ۔ آئی ایم او کے ذریعے میمن برادری میں لائی جانیوالی انقلابی تبدیلیوں کے منصوبے حسب ذیل ہیں : ۱۔ میمن ٹو میمن رابطہ استوار کرنا اور بڑھانا ۔۲۔ میمن برادری کے چھوٹے طبقے کے تاجروں کو تکنیکی معاونت فراہم کر نا تاکہ وہ بھی اپنے شعبے میں ترقی کرکے بڑے تاجروں کی صف میں شامل ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

۳۔ بے روزگار میمن افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کر نا۔ ۴۔میمن خاندانوں کی غیر شادی شدہ لڑکیوں کی شادی کے سلسلے میں اپنی مدد آپ پروجیکٹ کے ذریعے مکمل معاونت فراہم کرنا۔ IMO دیگر میمن تنظیموں کی طرح زکوة ، خیرات اور چندے لینے والا کوئی کام نہیںکرتی بلکہ IMO کے عہدیداران اور ممبران اپنی مدد آپ کے تحت فنڈز تشکیل دیں گے جسکو IMO کے مختلف منصوبوں کیلئے استعمال میں لایا جائے گا ۔

عبد الرحیم جانو صدر IMOنے بتایا کہ اب تک 3,70,000 ممبران بن چکے ہیں اور انہوں نے میمن برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی IMO جوائن کریں اور فری ممبر شپ حاصل کریں ۔ اگلا سالانہ جنرل باڈی اجلاس مارچ 2019 میں کولمبو سری لنکا میں منعقد ہوگا جس میں دو روزہ انٹرنیشنل انٹر ایکٹو کانفرنس کے چار سیشن ہونگے ۔ IMO میمن برادری کو لینے والوں کی صف سے نکال کر دینے والا بنانا چاہتے ہیں ۔

IMO ایک نیا نظریہ ہے جو کچھ عرصے میں دنیا بھر میں پھیل جائے گا ۔ اسوقت 30 بورڈ ممبر پوری دنیا میں موجود ہیں جو کہ تمام امور دیکھتے ہیں۔گزشتہ روز IMOکی جانب سے بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ایک تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں IMOکے قائدین نے میمن برداری کے تعلیم یافتہ افراد کو روزگار کے حصول کیلئے مفید مشورے فراہم کئے ۔ عید الفطر کے بعد IMO میمن برادری کی 30غریب لڑکیوں کی شادی کر وائے گی ۔

IMOکے صدر جناب عبد الرحیم جانو کی سر براہی میں وفد آصف مجید نائب صدر پاکستان چیپٹر ، اقبال ایڈوانی نائب صدر مشرق وسطیٰ ،IMOکے سیکریٹری جنرل ابو بکر طیب حمدانی اور نائب صدر سائوتھ افریقہ چیپٹر محمد عادل ابو بکر اسامو، بورڈ کے ممبران انیس مجید اور رئوف عزیز نے جناب عقیل کریم ڈھیڈی صاحب کو IMOکا سر پرست اعلیٰ بننے کی در خواست کی جس کو انہوں نے بخوشی قبول کر لیا ۔

عقیل کریم ڈھیڈی جو کہ ایک معروف اور ممتاز تاجر رہنما ہیں اور میمن برادری کا فخر ہیں جن کے آنے سے IMOمزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگی اور وہ اپنے وسیع تجربے سے اس آرگنائزیشن کو چار چاند لگا دیں گے ۔ IMOکے سر پرست اعلیٰ جناب عقیل کریم ڈھیڈی صاحب کی جانب سے سائوتھ افریقہ سے آئے ہوئے تاجر اور IMOکے سیکریٹری جنرل ابو بکر طیب حمدانی اور نائب صدر سائوتھ افریقہ چیپٹر محمد عادل ابو بکر اسامو کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا ۔