آزادجموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور میں اسامیوں پر ترقیوں اور تعیناتی کے عمل پر حکم امتناعی جاری

پیر 14 مئی 2018 18:26

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) آزادجموں و کشمیر تعلیمی بورڈ میرپور میں گریڈ B-16 اور B-17 کی اسامیوں پر ترقیوں اور تعیناتی کے عمل پرعدالت عالیہ کی جانب سے حکم امتناعی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع مظفر آباد اور کوٹلی کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی طرف سے آزادکشمیر عدالت العالیہ میں دائر رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آزاکشمیر تعلیمی بورڈ میرپور میں گریڈ 16اور 17 کی متعدد اسامیاں خالی ہیں ن پر تحت قواعد برائے راست تقرریاں عمل میںلائی جانی ہیں جبکہ تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ اسامیوں کو مشتہر کرکے ان پر تعیناتیاں عمل میں لانے سے گریز کررہی ہے ۔

تعلیمی بورڈ کی انتظامیہ کو ملازمین کے ایک مخصوص ٹولہ نے مفلو ج کررکھا ہے اور یہ عناصر قواعد سے ہٹ کر خلا ف قانون مخصوص لوگوں کی پرموشن کروانا چاہتے ہیں جسکی وجہ سے تعلیمی بورڈ کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

متعلقہ عنوان :