بھمبر اور گرد و نواح میں منشیات کی فروخت عروج پر

پیر 14 مئی 2018 18:26

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) بھمبر اور گرد و نواح میں منشیات کی فروخت عروج پر ہے۔ بڑھنگ ، بھمبر شہر، بھمبر رجانی، گڑھا دین، ماچھیا ، کانگڑہ فکروٹ اور دعورہ منشیات فروشی میں سر فہرست نوجوان نسل تیزی سے منشیات کی لعنت میں مبتلا ہونگے لگی ۔منشیات فروشوں کو مقامی سیاسی کھڑپنچوں کی سرپرستی بھی حاصل ہے، شہری اور والدین شدید پریشان ہیں،منشیات کی روک تھام کیلئے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھمبر میں مضبوط انتظامیہ تعینات کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر میں کمزور انتظامیہ کے باعث بھمبر کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر بھمبر اور گرد و نواح میں منشیات کی فروخت پورے عروج پر ہے خاص طور پر بڑھنگ ، بھمبر شہر، بھمبر رجانی، گڑھا دین ، ماچھیا ، دعورہ اور کانگڑہ فکروٹ منشیات فروخت کرنے والوں گائوں میں سر فہرست بھمبر اور گرد ونواح منشیات کی بڑھتی ہوئی فروخت کے باعث نوجوان نسل تیزی سے منشیات استعمال کرنے کی لعنت میں مبتلا ہو رہی ہے جس پر والدیم اور شہری شدید پریشان ہیں منشیات فروشوں کو مقامی سیاسی کھڑپنچوں کی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس ان منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے بھمبر کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھمبر میں مضبوط انتظامیہ لگائی جائے تا کہ وہ بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پائے اور منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت کو روکا جاسکے اور نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا جا ئے۔

متعلقہ عنوان :