مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے عالمی دنیا کو اقدامات کرنا ہونگے، اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے،محمود الحسن منشاء

پیر 14 مئی 2018 18:26

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خطر ناک عزائم امن کیلئے سخت خطرہ ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کیساتھ اب مزید فوج اور کمانڈو تعینات کر کے دنیا کے امن کیلئے مزید خطرات پیدا کر دئیے ہیں، مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے عالمی دنیا کو اقدامات کرنا ہونگے، اگر مسئلہ کشمیر حل نہ ہوا تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے، کشمیریوں کی آزادی ان کا پیدائشی حق ہے، کشمیری آزادی کے سوا کوئی دوسرا فیصلہ قبول نہیں کرینگے کشمیریوں کو جس طرح بھارت افواج نے بے دردی کیساتھ شہید کیا بھارت کو اس کا حساب ضرور دینا پڑے گاعالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کا نوٹس لے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنما محمود الحسن منشاء نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیاں کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتی بھارت دہشت گرد فوج کی فائرنگ جوانوں کی شہادت اقوام متحدہ کا ضمیر جھنجوڑنے کیلئے کافی ہے 21 ویں صدی میں میڈیا نے بھارت کے چہرے سے جمہوریت کا نقاب اتار دیا انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ، عالمی برادری اور عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کشمیریوں پر ہونیوالے ظلم و ستم پر خاموش نظر آتی ہیں کشمیری اپنے پیدائشی حق آزادی کیلئے ہزاروں جانیں قربان کر چکے ہیں بھارت بزور ؂طاقت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں مکمل ناکام رہا ہے پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے فریق نہیں اصل فریق کشمیری ہیں ان کو شامل کیے بغیر مسئلہ کشمیر کا حل نا ممکن ہے بھارت اور پاکستان کشمیریوں کو بطور فریق شامل کر یں اور ان کی مرضی اور منشاء کے مطابق کشمیر کا حل تلاش کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو بر صغیر پاک و ہند میں قیام امن کی گارنٹی دینا ممکن نہیں ۔