سعودی عرب کا نوجوانوں کے لیے نیا ٹی وی چینل کھولنے کا اعلان

سعودی عرب نے نوجوان طبقے کو ٹارگٹ کرنے کے لیے رمضان میں نیا ٹی وی چینل کھولنے کا اعلان کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 14 مئی 2018 17:53

سعودی عرب کا نوجوانوں کے لیے نیا ٹی وی چینل کھولنے کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مئی 2018ء) رمضان کے مقدس مہینے میں ریاست کے نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے سعودی عرب نے ایک نیا ٹی وی چینل کھولنے کا اعلان جاری کر دیاہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق سعودی پریس ایجنسی کا کہنا ہے کہ حکام نے اتوار کے روز تمام اہم سرکاری افسران کے ساتھ ایک ملاقات رکھی تھی جس میں اس نئے ٹی وی چینل ایس بی سی پر سعودی عرب کے ویژن 2030 کے تحت رمضان میں نشر کیے جانے والے پروگراموں کی ایک فہرست تیار کی گئی تھی جن میں ثقافتی، سیاحتی اور تفریحی، دانشورانہ اور ثقافتی ضروریات سے متعلق پروگرام شامل ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیا ٹی چینل کھولنے کو یہ فیصلہ وسیع پیمانے پر ثقافتی اور تفریحی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔ سعودی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ایگزیکٹو چیئرمین داود شیرین نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ چینل "سعودی عرب کے نوجوان شہریوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گا". انہوں نے مزید بتایا کہ جس مواد کو اس ٹی وی چینل ہر نشر کرنے کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے ُاسکا 70فیصد حصہ 15 سے 35 سال کے نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کرئے گا ۔

(جاری ہے)

ایک تجزیے کے مطابق ریاست کی 70 فیصد آبادی مطلب 28 ملین افراد 30 سال سے بھی کم عمر کے ہیں ۔ سعودی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ایگزیکٹو چیئرمین داود شیرین مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس انٹر ٹینمنٹ چینل کو بنانے کا مقصد ایسی تمام سعودی عوام کو ریاست میں تفریح کے لیے واپس لانا ہے جو کہ تفریح کی غرض سے بیرون ممالک کا رُخ کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :