عوام کو رمضان بازاروں کے ذریعے زبردست ریلیف فراہم کرنے کیلئے انتظامات آخری مراحل میں ہیں‘ڈپٹی کمشنر لاہور

پیر مئی 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ عوام کو رمضان بازاروں کے ذریعے زبردست ریلیف فراہم کرنے کے لیے انتظامات آخری مراحل میں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حدود میں موجود تمام رمضان بازاروں کا دورہ کریں اور وہاں پر اب تک کیئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیکر تیاریوں کی حتمی رپورٹ شام تک ڈی سی لاہور کو ارسال کریں جس کے فور ی بعد تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی حدود میں موجود تمام رمضان بازاروں کے دورے کیئے اور وہاں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :