Live Updates

آئندہ عام انتخابات سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہونا ہے،عبدالباری بڑیچ

عوام آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دینے کی بجائے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں، تقریب سے خطاب

پیر 14 مئی 2018 18:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصا ف ویسٹ ریجن کے صدر عبدالباری بریچ ، صوبائی رہنما حاجی سیف اللہ خان کاکڑ،داود خان کاکڑ، نصیر احمد خان اور دیگر نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات سے ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہونا ہے اس لئے عوام سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کی طاقت کا استعمال کریںعوام آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دینے کی بجائے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ پی ٹی آئی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔

یہ بات انہوں نے اغبرگ میں ایوب خان بازئی اور عجب خان بازئی کی اپنے ساتھیوں سمیت پشتونخواملی عوامی پارٹی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) کی لیگ کی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے 2013ء کے انتخابات میں بلوچستان میں قوم پرستوں نے عوام کو سبز باغ دکھاکر ووٹ حاصل کئے لیکن اقتدارمیں آنے کے بعد قوم پرستوں نے عوام کی خدمت کی بجائے صرف اپنے بینک بیلنس میں اضافہ کیااور صوبائی دارالحکومت کوئٹہ آج بھی کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک اسوقت سنگین بحرانوں کا شکار ہے پی ٹی آئی کے قائد عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام 2018ء کے انتخابات میں آزمائے ہوئے لوگوں کو دوبارہ ووٹ دینے کی بجائے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں انشاء اللہ پی ٹی آئی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔ انہوں نے ایوب خان بازئی اور عجب خان بازئی کو ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت پرمبارکباد پیش کی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات