سرگودھا،ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاںبحق

پیر مئی 18:33

سرگودھا۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار محمد رمضان شہر کی طرف آرہا تھا کہ 90شمالی کے قریب تیز رفتارٹریکٹر ٹرالی نے ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں محمد رمضان موقع پر دم توڑ گیا، حادثہ کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔