سرگودھا،پراپرٹی ٹیکس نادہند گان کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

پیر مئی 18:33

سرگودھا۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس نادہند گان کیخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی، ایکسائز انسپکٹروں کو واجبات کی عدم ادائیگی پر روزانہ کم از کم 10جائیدادیں سیل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، دوسری جانب ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو روزانہ اپنے اپنے اضلاع میں ٹیموں کی نگرانی کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ ارسال کرنے کے بھی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔