خشک پٹریوں پر تیزاب سے صاف کیا ہوا بیج کاشت کیا جائے، ڈاکٹر زاہد محمود

پیر 14 مئی 2018 18:34

ملتان۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ پٹریوں پر ہاتھ اور مشین دونوں طریقوں سے بیج لگا سکتے ہیں ، ہاتھ سے بیج لگانے کیلئے نالیوں میں پانی لگائیں اور نالی میں پانی کی سطح سے ایک انچ اوپر مطلوبہ فاصلہ پر صاف کیا ہوا بیج پٹریوں کے دونوں اطراف لگائیں، مشین سے کاشت کرنے کی صورت میں پانی لگانے سے پہلے پٹری کے دونوں کناروں پر مشین پلانٹر کے ذریعے خشک پٹریوں پر تیزاب سے صاف کیا ہوا بیج کاشت کریں اور اس کے بعد نالیوں میں پانی اس طرح لگائیں کہ نالی میں پانی کی سطح کاشت کئے ہوئے بیج سے ایک انچ نیچی ہونی چاہئے ، دوسرا پانی 4 تا 5دن بوائی کے بعد ضرور لگائین تاکہ بیج کا اگائو اچھا ہو اس کے بعد آبپاشی فصل کی ضرورت کے مطابق دیں۔

متعلقہ عنوان :