صوبائی سیکرٹری ہائوسنگ کا ملتان کا دورہ‘ڈسپوزل اسٹیشن اور سیوریج نالوں کا معائینہ کیا

پیر 14 مئی 2018 18:34

ملتان۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیویلپمنٹ خرم آغا نے گذشتہ روز ملتان کا دورہ کیا ، سیکرٹری خرم آغا نے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ڈسپوزل اسٹیشن اور سیوریج نالوں کا معائینہ کیا جبکہ خرم آغا نے سورج میانی کے علاقے میں نئے نالوں اور ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر زاہد سہیل اور ایم ڈی واسا راؤ قاسم سمیت واسا حکام بھی انکے ہمراہ تھے، سیکرٹری ہائوسنگ نے کہاکہ حکومت پنجاب مون سون کے حوالے سے پیشگی اقدامات کررہی ہے، واسا اپنی مشینری اور ڈسپوزل اسٹیشن کو 100 فیصد آپریشنل رکھے اور بارشیں شروع ہوتے ہی واسا ٹیمیں نکاسی آب کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے، ڈپٹی کمشنر ملتان زاہد سہیل نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ واسا کو آپریشنل معاملات پر مکمل معاونت کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ صوبے کا واحد واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ مکمل طور پر فنکشنل ہے، ایم ڈی واسا رائو قاسم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مون سون کیلئے 83 ڈی واٹرننگ سیٹ اور 12 سکر مشنیں تیار ہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشن پر جنریٹر اور فلشر مشنیں بھی مکمل فعال ہیں۔