عارفوالا پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر کے 28 لیٹرشراب و ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

پیر 14 مئی 2018 18:34

عارفوالا۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) پولیس نے 5 افراد کوگرفتار کر کے 28لیٹرشراب ،260گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں 65/EBکے نزدیک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غفور سکنہ4/SP اور حبیب اللہ سکنہ جے بلاک کو گرفتارکرکے 28لیٹرشراب ،غلام محمدٹائون کے عمران حیدرسکنہ67/EBسی260گرام چرس برآمد کرلی جبکہ نواحی گائوں 21/EBسے محمود احمد اور لیاقت علی سکنہ147/EB کو2عدد ناجائز کاربین ،پسٹل 30بور سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :