حیدرآباد، مکی شاہ روڈ پر واقع ماربل مارکیٹ کے دکانداروں کو سڑک پرماربل کے انبار اور تجاوزات ختم کرنے کیلئے حتمی انتباہ جاری

پیر 14 مئی 2018 18:35

حیدرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) جوڈیشل واٹرکمیشن اورکمشنرحیدرآباد کے احکامات کی روشنی میں اینٹی انکروچمنٹ لطیف آباد نے مکی شاہ روڈ پر واقع ماربل مارکیٹ کے دکانداروں کو سڑک پرماربل کے انبار اور تجاوزات ختم کرنے کیلئے حتمی انتباہ جاری کردیا،لطیف آباد آٹوبھان روڈ،جامع کلاتھ مارکیٹ ،یونٹ نمبر5,2اور11کے بازاروں میں سڑک اوراطراف میں قائم تجاوزات کے خلاف کریک ڈائون ،درجنوں ٹھیلے پتھارے تحویل میں لئے،دکانوں کے باہررکھاسامان تحویل میں لینے پردکانداروں کی شدید مزاحمت عملے نے ناکام بنادی،افضاء پارک کے چاروں اطراف پارکنگ غیرقانونی قرار،اینٹی انکروچمنٹ عملے اورپارکنگ فیس وصولی کرنے والے درمیان شدید کشیدگی کے بعد پولیس طلب کرلی گئی،غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والے فرارہوگئے، سینئرڈائریکٹرلینڈقمرالدین شیخ نے مکی شاہ روڈ پر واقع ماربل مارکیٹ کے دکانداروں کو سڑک پررکھے ماربل کے انبارفوری ہٹانے اورتجاوزات ختم کرنے کیلئے تین روز کا حتمی انتباہ جاری کردیا،علاقے کے دورے کے دوران دکانداروں کی جانب سے دوہفتے کی مہلت طلب کرنے کی کوشش کی گئی ،مگرمزید مہلت دینے سے انکارکردیاقمرالدین شیخ نے کہاکہ تین روز کے بعدلینڈ ڈیپارٹمنٹ اور اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ نقشے کے مطابق ناپ کرکے سڑک کی حدود کو اصل حالت میں بحال کرنے کا کام شروع کرے گااورسڑک پر موجود تمام تجاوزات کوتحویل میں لے کر عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے گی،جبکہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد قریشی کی سرکردگی میں لطیف آباد آٹوبھان روڈ،جامع کلاتھ مارکیٹ ،لطیف آباد یونٹ نمبر2,5اور11کے بازاروں میں سڑکوں اوراطراف میں لگے ٹھیلوں ،پتھاروں اوردکانوں کی حدود سے باہررکھے سامان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے درجنوں تجاوزات کوتحویل میں لے لیااس موقع پر بعض دکانداروں کی جانب سے شدید مزاحمت کرکے عملے سے اورتحویل میں لی گئی تجاوزات گاڑیوں سے چھینے کی کوشش کی گئی جیسے عملے نے ناکام بنادیا،اینٹی انکروچمنٹ سیل نے لطیف آباد یونٹ نمبر8بورڈ آفس کے سامنے افضاء پارک کے چاروں اطراف قائم غیرقانونی پارکنگ فیس وصول کرنے والوں سے پارکنگ کے ٹھیکے سے متعلق معلومات کیں توپارکنگ وصول کرنے والے افراد نے ایک سیاسی جماعت کے رہنماء کا حوالہ دیتے ہوئے عملے کو دھمکیاں دینا شروع کردیں جس پر اینٹی انکروچمنٹ سیل کے عملے پارکنگ وصولی بکیں چھین کرپھاڑ دیں جس پر پیداہونے والی کشیدگی کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،جبکہ پارکنگ فیس وصول کرنے والے فرار ہوگئے،سینئرڈائریکٹر لینڈ نے کہا ہے کہ لینڈڈپارٹمنٹ اوراینٹی انکروچمنٹ کاعملہ فراہمی ونکاسی آب کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)امیرہانی مسلم اورڈویژنل کمشنر ڈاکٹر سعید احمد منگنیجوکے احکامات کی روشنی میں دن رات انتہائی محدود وسائل میں سڑکوں سے تجاوزات ختم کرکے ٹریفک اورپیدل چلنے والوں کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہا ہے ،اورمشنری ملتے ہی نالوں ،نالوں ،سڑکوں اورسرکاری اراضی پر قائم تجاوزات ختم کرنے کے لئے بڑاآپریشن شروع کردے گا،جبکہ سٹی کے علاقوں میں اینٹی انکروچمنٹ سیل نے انچارج توحیداحمد کی سرکردگی میں مارکیٹ ٹاور،سول اسپتال ،نیاپل،تلسی داس روڈ،رسالہ روڈ،گول بلڈنگ کے اطراف،فوجداری روڈ،کوہ نورچوک،اسٹیشن روڈ گاڑی کھاتہ سمیت کئی علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے درجنوں تجاوزات تحویل میں لے لیں ۔